شاہ محمود قریشی

یہ لوگ انتخابات میں جتنا التوا کریں گے عمران خان کی مقبولیت میں اتنا اضافہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ امپورٹڈ حکمران عمران خان کی مقبولیت سے گھبرا چکے ہیں اور انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ یہ لوگ انتخابات میں جتنا التوا کریں گے عمران خان کی مقبولیت میں اتنا اضافہ ہوگا اور امپورٹڈ حکمرانوں کی مقبولیت میں اتنی کمی ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ 2018 میں تحریک انصاف نے ملک بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور اب ایک بار پھر عوام کے ووٹوں کی طاقت سے تحریک انصاف کو ایک بار پھر تاریخی کامیابی ملے گی۔ امپورٹڈ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمینز کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا ملکی معیشت بحرانوں کی زد میں ہے، ملک کا ہر طبقہ معاشی حالات کی وجہ سے پریشان ہے، ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔ حکمرانو ں کو عوامی مسائل اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہیں اپنے مفادات سے غرض ہے، امپورٹڈ حکمران مفادات کی سیاست کررہے ہیں، عمران خان اپنی ذات کے لئے نہیں قوم کی آئندہ آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے قوم کو ملک بچانے کے لئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ بلے پر ٹھپہ لگا کر تحریک انصاف کو کامیابی دلانا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں