کھاریاں (تحصیل رپورٹر) مکی مسجد منڈی بہا ؤ الدین روڈ پر نا معلوم چور کو کا کولا ایجنسی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے،جبکہ چوری کی دوسری واردات ڈنگہ شہر کے محلہ رام باغ میں لیاقت خان کے گھر سے نامعلوم چورایک لاکھ بیس ہزار نقدی اور قیمتی موبائل لیکر فرار ہو گئے،تھانہ ڈنگہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نا معلوم چور تھانہ ڈنگہ کے علاقہ مکی مسجد کے قریب سے کوکا کولا ایجنسی منڈی بہاؤ الدین روڈ پر نامعلوم چور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان 22ہزار نقدی ایک لاکھ 20ہزار کا لیپ ٹاپ 75ہزار کی ایل سی ڈی،53ہزار روپے کا موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے تھانہ ڈنگہ نے لیاقت خان کے گھر محلہ رام باغ میں چوری اور کوکا کولا ایجنسی میں چوری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،