گجرات:تھانہ ڈنگہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بابری ڈکیت گینگ کے 4ممبران کوگرفتار کرلی

گجرات:تھانہ ڈنگہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بابری ڈکیت گینگ کے 4ممبران کوگرفتار کرلیا،
مال مسروقہ 5 لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشین بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں و ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگزکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔ جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں خطرناک گینگز کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل محمد خالد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SIمجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے انتہائی خطرناک بین الاضلاعی بابری ڈکیٹ گینگ کے 4کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔بابر حسین ولد خادم حسین سکنہ کالا کمالہ 2۔ سلیمان پرویز ولد پرویز اقبال سکنہ کالا کمالہ 3۔یاور عباس ولد طارق جاوید سکنہ کالا کمالہ 4۔ طاہر جمیل ولد نذیر احمد سکنہ ڈنگہ شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ مختلف بنکوں کے باہر لوگوں کی ریکی کر تے اور ان کا پیچھا کر کے ویران علاقوں میں ان کو زبردستی اسلحہ کے زور پرروک کو لوٹ لیتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 5لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں