دبئی (ڈیسک رپورٹ)سابق گورنر پنجاب ،صدر مسلم لیگ (ق)پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے صوبائی انتخابات ملکی سالمیت کے لئے زیر قاتل ہوں گے۔
دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لئے عام انتخابات ایک دن کرائے جائیں۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی چاہیئے۔