دبئی (ڈیسک نیوز ) متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے رہائشی ایک ہی عمارت میں رہتے ہوئے بھی مختلف اوقات پر روزہ افطار کرتے ہیں۔
Did you know?
The Burj Khalifa in Dubai is so tall that people living on the top floors must wait three minutes longer to break their Ramadan fast than those on the ground floor.
This is because they experience sunset later.
Mohammed al-Qubaisi, Dubai's top cleric once said… pic.twitter.com/RoOEEQt5LB
— Richard Ker (@richardker) April 4, 2023
دبئی کے اعلیٰ عالم دین محمد القبائیسی کے مطابق، برج خلیفہ اتنی اونچی عمارت ہے کہ اس کی 150 ویں منزل سے اوپر رہنے والے روزہ کھولنے کے لیے دیگر لوگوں کے مقابلے میں 3 منٹ جبکہ 80 ویں منزل سے اوپر رہنے والوں کو 2 منٹ زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس عمارت کی اوپر کی منزلوں میں رہنے والے لوگ زمین پر رہنے والوں سے زیادہ دیر تک سورج کو دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کی اس بلند ترین عمارت میں 160 قابلِ رہائش منزلیں ہیں۔