علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد پر قبضے اور کارکنوں کو اسلحہ استعمال کرنے کی ترغیب دی، سرکاری وکیل

اسلام آباد (ڈیسک رپورٹر ) پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف کیس کی اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق علی امین گنڈا پور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے تو سرکاری وکیل نے عدالت کو پی ٹی آئی رہنما پر عائد الزامات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علی امین نے امن و امان قائم کرنے والے اداروں میں خوف و ہراس قائم کیا، آڈیو میں اسلام آباد پر قبضے اور کارکنوں کو اسلحہ استعمال کرنے کی ترغیب دی۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل بابر اعوان نے جوابی دلائل میں کہا کہ علی امین پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے، جن کو مبینہ طور پر دھمکایا گیا انہوں نے تو کیس کیا ہی نہیں، انہیں کیسے پتہ چلا آڈیو میں آواز علی امین گنڈا پور کی ہی ہے۔ ججوں اور مریم کی آڈیوز آئیں، ان پر کتنے پرچے ہوئے ۔ بہت سی ایپس ہیں جن کے ذریعے آوازیں بنائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں