عمران خان حملہ کیس کے اہم کردار ایس ایچ او عامر شہزاد بھدر ہارٹ اٹیک کے سبب چل بسے

لاہور (نامہ نگار ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد بھدر ہارٹ اٹیک کے سبب چل بسے۔
عامر شہزاد بھدر عمران خان حملہ کیس کی تفتیش کا اہم کردار تھے ، ان پر بروقت ایف آئی آر درج نہ کرنے کا الزام تھا۔ وہ ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیرآباد تعینات تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے پر ان کو ہسپتال لے جایا گیا ، ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ اٹیک کا عارضہ بتایا اور طبی امداد فراہم کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں