پاکستان کی بدترین فاشسٹ حکومت کا چند ہفتوں کے بعد خاتمہ ہوجائیگاہے ،فواد چوہدری

لاہور (ڈیسک رپورٹر) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہےکہ چند ہفتوں میں حکمرانوں کی مسلط کر دہ سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال لمبی سیاہ رات جو آج سے ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے کیلئے آئی ابھی تک مسلط ہے، عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، انشاللہ چند ہی ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں