پنجاب پولیس کے جوان نے راولپنڈی میں فائرنگ کرکے سگے چچا کوقتل کر دیا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) پولیس اہلکار نے راولپنڈی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو جاں بحق دوسرے کو زخمی کر دیا، مارا جانے والا پولیس اہلکار کا سگا چچا ہے۔
فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چودھریاں میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس اہلکار واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں