پنجاب کے الیکشن کی تاریخ سے ن لیگ کے پیٹ میں تکلیف کیوں اٹھ رہی ہے،چوہدری پرویزالہی

لاہور (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا تو سب مخالفت پر اتر آئے۔ پنجاب کے الیکشن کی تاریخ سے ن لیگ کے پیٹ میں تکلیف کیوں اٹھ رہی ہے۔
سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے دیا تھا، اس وقت پی ڈی ایم نے چیف جسٹس کا ساتھ دیا، ساری پی ڈی ایم احترام کے ساتھ کھڑی ہوتی تھی اور چیف جسٹس کا نام چومتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے چیف جسٹس کے خلاف بولنے کیلئے ذاتی ملازمین کو آگے لگا رکھا ہے۔ پنجاب کے الیکشن کی تاریخ سے ن لیگ کے پیٹ میں تکلیف کیوں اٹھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں