اسلام آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے سینئر رضا ربانی نے کہاہے کہ دستور پاکستان عوام کے حقوق اور ریاستی اداروں کے فرائض کی کتاب ہے، ملکی تاریخ میں آئین میں بار بار ترامیم سے نقصان ہوا۔
قومی اسمبلی میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضاربانی نے کہاکہ آئین نے عوام کو بنیادی حقوق دیئے،25 رکنی کمیٹی نے آئین کا مسودہ تیار کیا،73 کے آئین میں تمام پارٹیاں متفق تھیں،قوم 1973 کا آئین دینے والے رہنماﺅں کی شکرگزار ہے۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ ملکی تاریخ میں آئین میں بار بار ترامیم سے نقصان ہوا،دستور پاکستان عوام کے حقوق اور ریاستی اداروں کے فرائض کی کتاب ہے،دستور پاکستان عدل و انصاف، مساوات ، اتحادواتفاق اور آزادی کا ضامن ہے،آئین پاکستان عوام کے حقوق اور ریاستی اداروں کے فرائض کااحاطہ کرتا ہے۔