ہم آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاہے کہ میں 2014 سے آپ کا ہمسایہ ہوں،کبھی پیدل جاتا ہوں گرمیوں میں زیادہ مشکل ہوتی ہے،ہمیشہ سوچا اندر کیا ہوتا ہے،آپ نے پہلی دفعہ ہمیں یاد کیاتو ہم حاضر ہوںاس لئے نہیں کہ میں کوئی سیاسی تقریر کرنا چاہتا ہوں،اس لئے کہ میں اپنی اور اپنے ادارے کی طرف سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس کتاب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اللہ کے سائے کے بعد اس کتاب کا سایہ ہمارے سر پر ہے،یہ کتاب ہماری پہچان ہے،یہ کتاب پاکستان کی پہچان ہے،اس کتاب کو اس وقت کے منتخب قیادت نے باہمی اتفاق سے ووٹ کیا،کوئی نیگٹیو ووٹ نہیں تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اس کی اہمیت کو ہمیں پہنچاننا چاہئے اور اس پر عمل کرنا چاہئے ، آپ سب لوگ سیاسی طالبعلم ہیں،میں قانون کا کیڑا ہوںمیں قانون کے طریقے سے چیزیں دیکھتا ہوں آپ سیاست کے طریقوں سے ، سیاست آپ کا میدان ہے میرا نہیں،قانون میرا میدان ہے ، آپ تبصرے کر سکتے ہیں، تنقید بھی ہم پر کر سکتے ہیں اور تنقید ہم نے سنی بھی،مگر ہم حلف اٹھاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں