ملک بھر کی طرح کراچی سمیت سندھ میں بھی لاکھوں فرزندان اسلام 20ویں رمضان المبارک کو نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھ گئے، کراچی میں نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ، ایکسپو سینٹر، خالقدینا ہال، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، مسجد بیت المکرم گلشن اقبال، جامعہ مسجد بنوری ٹاؤن، دارالعلوم کراچی، جامعہ اسلامیہ کلفٹن، مسجد ابوبکر کلفٹن، سبیل والی مسجد سلطان مسجد ڈیفنس، مدنی مسجد عزیزآباد، فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد، طوبی مسجد ڈیفنس، جامع مسجد کنزالایمان گرومندر، عالمگیر مسجد، جامع مسجد طیبیہ، سفید مسجد، جامع مسجد رحمت اللہ والا ٹاؤن، جامع مسجد طیبہ پی ای سی ایچ ایس، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، جامع مسجد مکرانی، جامع مسجد کھتری، کھتری مسجد، فاران مسجد سمیت دیگر مساجد میں معتکفین کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ خواتین کیلئے گھروں میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس موقع پر معتکفین اور مساجد کی سکیورٹی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔