کھاریاں جشن نزول قرآن کے موقع پر تحصیل ایڈمنسٹریشن کھاریاں کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت 14اپریل کو کانفرنس ہال کھاریاں میں منعقد ہو گا،مقابلہ حسن قرآت میں تحصیل کھاریاں سے تعلق رکھنے والے 12سال سے 20سال عمر کے قاری اور قاریہ حصہ لے گئے،مقابلہ حسن قرآت میں ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک اور مقامی ایڈیشنل سیشن جج مہمان خصوصی ہوں گئے،جبکہ تحصیل کھاریاں کی ممتاز مذہبی اور سماجی شخصیات حاجی محمد صادق بٹ چیئرمین نو ر فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال چوہدری ساجد حسین باشنہ چیئرمین عجوہ گروپ،ملک امجد علی ایم ڈی جنرل الیکٹرونکس کے علاوہ صدر کھاریاں بار چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ مہمان اعزاز ہوں گئے،مقابلہ کیلئے ججز کمیٹی کے سربراہ پروفیسر انوار حسین قادری اور ممبران قاری علی اکبر سلطانی،قاری شبیر احمد قادری،قاری ناصر ساقی شامل ہیں،آرگنائزر کمیٹی کے ممبران چوہدری محمد اسلم گجر تحصیلدار کھاریاں حافظ عامر صدیق، ہیڈ کلرک اے سی آفس کھاریاں راجہ غلام فرید صدر انجمن پٹواریاں تحصیل کھاریاں،چوہدری سلیم سورج سبحانی،لیاقت علی قادری،جنرل سیکرٹری فرینڈز آف کھاریاں آفتاب نیئر صدیقی نے تحصیل کھاریاں کے تمام دینی مدارس او ر تعلیمی اداروں اور سربراہان سے کہا ہے، کہ قرآن پاک کی تعلیم کے فروغ اور اس کو خوبصورت انداز میں پڑنے کیلئے ایسے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو شر کت کرنی چائیے،
؛