کھاریاں سروس روڈز کا منصوبہ، جی ٹی روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں کی باؤنڈری وال گرا دی گئی،

کھاریاں سروس روڈز کا منصوبہ، جی ٹی روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں کی باؤنڈری وال گرا دی گئی، ہیڈ ماسٹر سعید احمد فراز نے کہا ہے کہ ادارے میں پڑھنے والے سینکڑوں طلباء غیر محفوظ ہیں۔جی ٹی روڈ کی جانب حفاظتی دیوار کی فی الفور تعمیر نہ ہوئی تو کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔روزنامہ جنگ کھاریاں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے تا حال فنڈز جاری نہیں کیے ۔مقامی سماجی تنظیمیں اس سلسلے میں تعاون کریں تو یہ ایک خوش آئند قدم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں