کھاریاں بار کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طارق امرہ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے سب انسپکٹر محمد انور کو تھانہ ڈنگہ پولیس نے گرفتار کر لیا،نامز ملزم سب انسپکٹر محمد انور ٹریفک وارڈن سے کلاشنکوف ایک نائن ایم ایم پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئی،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کھاریاں بار کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طارق ایڈووکیٹ اپنے ساتھی وکلاء سمیع اللہ ایڈووکیٹ، اکرام عنایت ایڈووکیٹ،اور مظہر عباس کے ہمراہ تحصیل کچہریاں کھاریاں آرہے تھے، کہ ڈنگہ شہر لال قلعہ چوک پر محمد انورٹریفک وارڈن نے کافی ٹرک وغیرہ روک رکھے تھے، جس کیوجہ سے روڈ پر ٹریفک بلاک ہو چکی تھی، وکلاء نے محمد انور ٹریفک وارڈن کو کہا کہ ٹرک پیچھے ہٹا کر روڈ کلیئر کریں تاکہ ٹریفک روا دو ا ہو سکے،جس پر محمد انور ٹریفک وارڈن اور وکلاء کے درمیان تو تکرار ہونے لگا،اتنے میں محمد انور ٹریفک وارڈن اپنی آرٹو،کار، نمبری LE1346سے کلاشنکوف نکال کر فائرنگ شروع کردی، موقع پر موجود وکلاء اور شہریوں نے ٹرکوں کے پیچھے ہو کر اپنی جانیں بچائی،وقوع کے چوہدری محمد طارق ایڈووکیٹ کی مدعیت میں محمد انور ٹریفک وارڈن کے خلاف 324ت پ 506ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے محمد انور سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا،اور کلاشنکوف بمعہ گو لیاں نائن ایم ایم پسٹل قبضہ میں لیکر قانوی کار وائی شروع کر دی،وقوع کی اطلاع پر ڈی ایس پی ٹریفک گجرات محمد سعید وڑائچ بھی موقع پر پہنچ گئے،