چوہدری محمد طارق امرہ ایڈوو کیٹ پر قاتلانہ حملہ۔
بارایسوسی ایشن کھاریاں کے سابق جنرل سیکرٹری اور کھاریاں پریس کلب کے لیگل ایڈوائزرچوہدری محمد طارق امرہ ایڈووکیٹ قاتلا نہ حملے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بال بال بچ گئے ، پولیس تھانہ ڈنگہ نے چوہدری محمد طارق امرہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر حملہ آورٹریفک وارڈن سب انسپکٹر محمد انور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ،
تفصیلات کے مطا بق چوہدری محمد طارق امرہ ایڈووکیٹ اپنے دوسرے ساتھیوں سمیع اللہ ایڈووکیٹ، مظہرعباس ، اور اکرام عنایت ایڈووکیٹ کے ساتھ اپنے گاﺅں سے کھاریاں کچہری آرہے تھے تو ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر محمد انور نے کافی تعداد میں ٹرک روک رکھے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو گئی تھی
چوہدری محمد طارق امرہ ایڈووکیٹ کے مطابق میں نے سب انسپکٹر مذکور ہ سے کہا کہ راستہ کھلوا دو ہم نے کچہری پہنچنا ہے لیکن سب انسپکٹر محمد انور بد کلامی پر اتر آیا ، اور طیش میں آکر اپنی سوزوکی کار سے کلا شنکو ف نکالی اور بلٹ مار کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی ، میرے ساتھیوں کی مدا خلت سے سب انسپکٹر محمد انور طیش میں آیا اور مجھ پر براہ راست فائرنگ کی میں اور میرے ساتھیوں نے ٹرک کی آڑ لیکر جان بچائی جبکہ مذکو رہ سب انسپکٹر فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس تھانہ ڈنگہ نے چوہدری محمد طارق امرہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر حملہ آورٹریفک وارڈن سب انسپکٹر محمد انور کے خلاف مقدمہ درج کر ملزم کو گرفتار کرلیا ،
کھاریاں پریس کلب کے صدر محمد انور چوہان کے ساتھ محمد سلیم بٹ اور گل بخشالوی نے چوہدری محمد طارق امرہ ایڈووکیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی کلب کے صدر چوہدری محمد انور چوہان نے کہا کہ کھاریاں پریس کلب اس افسوناک واقع کی بھر پُور مذمت کر تا ہے ، اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتے ہیں ، عدالتی کاروائی کے ساتھ ساتھ ملزم کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کرکے قرار واقع سزا دی جائے ۔