گرتو می خواہی مسلماں زیستن نیست ممکن جُز بہ قرآں زیستن (علامہ محمد اقبال)

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیر کلیار نے اپنے آفس میں کھاریاں کے بارہ سے بیس برس کے بچوں کے مابین مقابلہ حسن قرات کا اہتمام کیا۔ اس مختصر مگر پروقار ایونٹ کی مینجمنٹ انٹرلنک کی ذمہ داری تھی جسے انٹرلنک کی ٹیم نے انتہائی احسن انداز میں سرانجام دیا۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فکر فروغ پیغام قرآن کو پھیلانے کیلئے جناب ساجد منیر کلیار کا یہ اقدام انتہائی مستحسن اور قابل تقلید ہے۔ اگر ہم اپنی نئی نسل کو قرآن کریم کے ساتھ جوڑنے کی سعی کریں گے تو مستقبل میں اسے کامیابی و کامرانی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔


مقابلہ میں اول، دوم اور سوم آنے والے بچوں کو ٹرافیز کے ساتھ ساتھ کیش پرائز بھی دئیے گئے جبکہ مقابلے میں شریک تمام امیدواروں کو اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے اسناد عطا کی گئیں۔ تمام شرکائے محفل کو مشہور عالم ترجمہ قرآن ، کنزالایمان کے نسخے ہدیہ کئے گئے۔
پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی جس پر میں اے سی کھاریاں اور منتظمین پروگرام کا شکر گزار ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں