اسلام آباد(ڈیسک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سٹیٹ بینک حکام کو واضح کردیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے رقم جاری کرنیوالے افسرسے ریکوری کی جائے گی،نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایسا نہ ہو کے متعلقہ افسر پوری عمر 21 ارب روپے کی ادائیگی کرتارہے ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا ہوا ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سیٹیٹ بینک نے پیر تک الیکشن کمیشن کو رقم ادا کرنی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس بھی ہے، جس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔