فارورڈ بلاک (بیرسٹر سلطان گروپ)نے چوہدری رشید کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا امیدوار نامزد کر دیاہے

مظفر آباد (نامہ نگار )صدر آزاد کشمیر اور تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود کی سربراہی میں بننے والے فارورڈ بلاک نے چوہدری رشید کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیاہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ میں اتفاق ہو گیاہے اور دونوں جماعتوں نے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے امیدوار چوہدری رشید کی حمایت کا اعلان بھی کر دیاہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا رد عمل سامنے آنے کے بعد فارورڈ بلاک کی طرف بیرسٹر سلطان محمود نے (ن) لیگ کے ساتھ مذاکرات شروع کردیئے تھے تاکہ انہیں فارورڈ بلاک کے امیدوار چوہدری رشید کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں