کراچی(ڈیسک رپورٹ ) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ایک 72 سالہ بوڑھے شخص نے ان کو ڈیٹ پر چلنے کی دعوت دی تھی۔
یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران گلوکار نے بتایا کہ اس وقت وہ امریکی ریاست اوہایو میں رہائش پذیر تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔ آئمہ بیگ نے بتایا ان کو فون کال پر ایک 72 سالہ بوڑھے شخص نے ناشتے پر پائن ایپل پین کیکس پر ڈیٹ کرنے کی دعوت دی۔گلوکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جو وہ 16 برس کی تھیں تو وہ ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھیں تاکہ کچھ اضافی رقم جوڑ سکیں اور وہ لوگوں کو امریکا میں کیبل کنیکشن فروخت کیا کرتی تھیں۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے اپنی شوبز کیریئر کا ا?غاز ٹی وی کامیڈی شو ’مذاق رات‘ سے کیا اور اس کے بعد وہ پاکستان کی معروف گلوکار بن کر ابھریں۔