معروف اسکالر پروفیسر حافظ سجاد قمر کی مدینہ منورہ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی طرف سے دیے گئے افطار ڈ نر میں شرکت

مدینہ منورہ، جاوید اقبال بٹ مدینہ منورہ
معروف اسکالر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے مدینہ منورہ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی طرف سے دیے گئے افطار ڈ نر میں شرکت کی۔سابق وزیراعظم
سے ملاقات کی اور انھیں عمرہ اور روضہ رسول پر حاضری کی مبارک باد دی۔پروفیسر سجاد قمر نے انھیں پانامہ کیس کی مکمل تاریخ پر مبنی کتاب ایک اور وزیراعظم بھی پیش کی۔
اور کہا کہ میاں محمد نواز شریف عزم و حوصلے کا کوہ گراں ثابت ہوئے ہیں۔میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو عالمی دنیا میں باعزت اور باوقار مقام دلایا ۔انٹرنیشنل لیول کی موٹر ویزہ بنائیں۔لیکن پاکستان کی ترقی جان بوجھ کر روک دی گئ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو مقبول قیادت کی ضرورت ہے۔بحران کا واحد حل مقبول قیادت کی واپسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں