مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں ستائیسویں شب میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز تراویح ادا کی۔پوری دنیا سے آئے ہوئے مسلمانوں نے لیلہ القدر کی برکات سمیٹنے کے لیے قیام اللیل کیا۔اس مبارک موقع پر اسلامی حکومتوں کے رہنماؤں اور اعلی سطحی وفود بھی شریک رہے۔لندن سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، پاکستان سے محترمہ مریم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،سابق مشیر صحت و چیرمین ھلال احمر ڈاکڑ سعید الہی، ایم این اے احسان الحق باجوہ، مریم نواز شریف،حسین نواز شریف،ڈاکڑ عدنان، مولوی عبدلشکور،بی بی وڈیری،حنیف خان ، سمیت حکومتی زعماء،ممبران قومی اسمبلی و سینٹ شریک ہوئے۔امام صاحب نے قیام اللیل میں رقت آمیز دعائیں مانگیں۔امت مسلمہ کی کامیابی،عالم اسلام کی فلاح و بہبود ،گناہوں کی بخشش، نیکی کی توفیق ،جہنم سے نجات اور جنت کے حصول کے لیے گڑ گڑا کر دعائیں مانگی گئیں۔بے شمار لوگوں کی ہچکیاں بندھ گئیں۔اور وہ زار و قطار روتے رہے۔پوری دنیا کے مسلمانوں اور خادم الحرمین الشریفین ،ولی عہد اور سعودی حکومت کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ستائیسویں رات کے موقع پر غیر معمولی رش رہا۔حرم نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چاروں طرف تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔امیر مدینہ کی ہدایت پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے دفاع مدنی والے بھی چوکس رہے