راولپنڈی(نامہ نگار) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اپنی لاڈو میں لانے کے لیے شہباز شریف کو نا اہل کروانا چاہتے ہیں۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بڑی سیاست کر رہا ہے وہ شہباز شریف پر آرٹیکل 6 لگوانا چاہتاہے، آصف زرداری کہہ چکا ہے کہ شہباز شریف کی نااہلی کے بعد اگلا وزیر اعظم سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ پہلی نا اہل حکومت ہے جو عدلیہ سے ٹکراؤ کر رہی ہے، 15 میں سے نو ججز ایک طرف ہیں، یہ بے وقوف ہیں جنہوں نے عدلیہ سے ٹکر لی ہے، یہ واحد حکومت سے جو ٹکراؤ کا راستہ اختیار کر رہی ہے، ہم آپ کے گلے کی ہڈی ہیں، عمران خان زیادہ ذمہ داریاں دینا چاہتے ہیں، ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں محدود کام دیا جائے۔