ریاض(ڈیسک نیوز )اس مرتبہ امید کی جارہی ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ کے روز 21 اپریل کو ہو سکتی ہے اس لیے اسے دو عیدیں ایک ساتھ بھی کہا جا سکتا ہے ،جمعہ کو عید ہونے پر سعودی وزارت اسلامی امور نے نماز جمعہ کے حکم کے بارے میں وضاحت جاری کر دی ہے ۔
Indicating that this year's Eid al-Fitr 1444 AH may take place on Friday, and the importance of clarifying what is related to the Performance of Friday prayers on #Eid_Day,
The Ministry of #Islamic_Affairs Dawah and Guidance directed imams of the mosques to adopt what was… pic.twitter.com/eFXGQEboyO— Ministry of Islamic Affairs 🇸🇦 (@Saudi_MoiaEN) April 12, 2023
سعود ی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور نے مساجد کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں ،جس میں کہا گیاہے کہ ”جمعہ کے دن عید کی نماز میں شرکت کرنے والوں کو نماز جمعہ میں شرکت سے استثنیٰ ہے وہ ظہر کی نماز ادا کر سکتے ہیں البتہ دونوں نمازیں پڑھنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔جو لوگ عید کی نماز میں شریک نہیں ہوں گے وہ نماز جمعہ سے مستثنیٰ نہیں ہیں ،امام مساجد ان لوگوں کیلئے نماز جمعہ کی ادائیگی کا اہتمام لازمی کریں جو عید کی نماز میں حاضر نہیں ہوتے ۔جو لوگ عید کی نماز میں شرکت کر چکے اور جمعہ کی نماز میں شریک نہیں ہوتے تو ان پر لازم ہے کہ وہ نماز ظہر کی ادائیگی لازمی کریں۔
سعودی عرب میں عید الفطر کیلئے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیاہے جو کہ 20 اپریل سے 24 اپریل تک ہوں گی ،یہ اعلان سعودی عرب کی وزارت برائے ہیومن ریسورس اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کی جانب سے ٹویٹر پر کیا گیا ۔