فرانس(رپورٹ :حمیدچوہدری )خوشبووں کے شہر پیرس میں عید الفطر کو خوبصورت انداز میں منانے کیلئے فرانس کی معروف شوشل ورکر اور پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو نے ایک شاندار عید شاپنگ میلہ کا اہتمام کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خواتین نے کپڑے، جوتے، جیولری، پرس خریدے اور اپنے ہاتھوں پر مہندی لگوائی۔
فرانس کے شہر پیری فیت کے خوبصورت شادی ہال میں عید کی شاپنگ کے لیئے منعقدہ میلہ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے کپڑوں جیولری جوتے پرس چوریاں اور منہدی اور افطاری کے لیئے کھانے کے اسٹالز لگائے گئے۔
یہ تمام اشیاء لوگوں کے گھر سے بہت دور ملتی ہیں لہذا سب کو ایک جگہ اکٹھا کر کے پاکستانی کمیونٹی کے لیئے آسانیاں پیدا کی گئی۔ لوگوں نے خوب شاپنگ کی اور ساتھ افطاری کے لیئے پیک ڈبے بھی خریدے۔
ایک ہی چھت تلے شاپنگ اور کھانے پینے کے سٹالز کا اہتمام کرنے پر شرکاء خواتین نے محترمہ روحی بانو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
۔