پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب

مظفرآباد (نامہ نگار)آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس اب سے کچھ دیر پہلے ہوا جس میں اسپیکر انورالحق کو بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری اسمبلی آزاد کشمیر کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے ، بلا مقابلہ انتخاب کے بعد بھی ووٹنگ کا عمل ہوگا۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی۔

عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں