کھاریاں ( سلیم بٹ سے)توہین عدالت پر DSP صدر سرکل گجرات ملک عدنان، ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں محمد انور سرلہ اور اے ایس آئی محمد افضل
کے وارنٹ گرفتاری جاری
توہین عدالت پر DSP صدر سرکل ملک عدنان کے وارنٹ گرفتاری جاری،20 مئی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم، سول جج گجرات مس افشاں یونس نے توہین عدالت کے کیس باعنوان محمد انور بنام اعجاز احمد وغیرہ میں نوٹس تعمیل کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے ڈی ایس پی صدر سرکل گجرات ملک عدنان، ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں محمد انور سرلہ اور اے ایس آئی محمد افضل کے وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کرتے ہوئے بیلف عدالت دیوانی گجرات کو حکم دیا ہے کے مذکورہ بالا پولیس آفیسران کو گرفتار کرکے 20 مئ کو عدالت میں پیش کیا جائے ایس ایچ او محمد انور سرلہ اور اے ایس آئی محمد افضل نے بذریعہ محرر نوٹس تعمیل ہونے کے باوجود جبکہ ڈی ایس پی ملک عدنان نے اصالتا نوٹس تعمیل کرنے کے باجود توہین عدالت کی درخواست میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے