سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر جمعے کو ہو گی۔

سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر جمعے کو ہو گی۔

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شوال کے چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ عیدالفطر جمعہ 21 اپریل سے شروع ہو گی۔

ایران اور پاکستان میں عید سنیچر 22 اپریل کو ہو گی۔

ایران میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ہلال کمیٹوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر رہبر انقلاب اسلامی کے نذدیک ماہ شوال کا چاند ثابت نہیں ہوا ہے لہذا کل بروز جمعہ 30 رمضان اور عیدالفطر ہفتے کو ہوگی۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق پاکستان بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے یکم شوال 22 اپریل کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں