تحریک انصاف کا نگراں حکومتوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف نے نگراں حکومتوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، کل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ نگراں حکومتوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئینی درخواست تیار کر لی ہے۔

تحریک انصاف کل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی ، درخواست فواد چوہدری،محمود خان اور پرویز الٰہی کی طرف سے دائر کی جائے گی۔
درخواست مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان نگران حکومت کے لیے 90 روز کی مدت دیتا ہے، آئین میں غیر منتخب حکومت کا کوئی تصور نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اب کسی کے پاس نگران لگانے کا اختیار نہیں ہے، استدعا ہے سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں