فرانس (حمیدچوہدری سے)شمالی فرانس میں عالمی پتنگ میلے میں ڈرائیور نے تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھادی۔شمالی فرانس میں پیش آئے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 افرادکی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں 4 خواتین اور 2 عمر رسیدہ افراد شامل ہیںابتدائی رپورٹس کے مطابق عمر رسیدہ ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ پایا۔کئی روز تک جاری رہنے والے پتنگ میلےمیں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔