قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے، صد پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔

سیاسی رہنما ؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مذاکرات کے لیے دیا گیا وقت ختم ہونے والا ہے ، حکومت مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے لیکن اس مرتبہ شہباز شریف کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا، حکومت ایک ہی دن انتخابات کرانے کے لیے سنجیدہ ہوتی تو اب تک قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کرچکی ہوتی ، قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی شخص ن لیگ کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے اس لیے یہ لوگ عزت بچانے کے لیے الیکشن کے بائیکاٹ کی باتیں کر رہے ہیں، یہ لوگ جانتے ہیں کہ پنجاب عمران خان کا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں