پیرس؛ سفیرپاکستان عاصم افتخار احمد نے سفارتخانہ پاکستان کے افسران کے ہمراہ نمازعیدالفطر مسجدقباء ویلئیر لےبیل میں ادا کی

فرانس (حمید چوہدری سے)دنیا بھر کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، اس سلسلے مساجد، کھلے میدانوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے۔
نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

فرانس میں تعینات سفیرپاکستان عاصم افتخار احمد نے اپنے سفارتی عملہ کے ہمراہ عید کی نماز مسجد قباء ویلئیر لےبیل میں ادا کی، سفیرپاکستان عاصم افتخار احمد نماز کے بعد عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور عید کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر پیرس میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سفیرپاکستان عاصم افتخار احمد کیساتھ تصاویر و سیلفیاں بناتی رہی اور سفیرپاکستان کو اپنے درمیان دیکھ خوشی کا اظہار کیا

فرانس کی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی سفیر نے کمیونٹی کے ساتھ عید کی نماز ادا کی جسکو کمیونٹی نے سراہاتے ہوئےخوشی کا اظہار کیا

سفیر پاکستان نے کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی اور انکے درمیان عید منانے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں