اسلام آباد(نئی دنیا ) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر اعظم 27 اپریل کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے شہباز شریف نے نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کےسربراہان سے مشاورت مکمل کرلی ہے ، نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے درخواست کی ہے کہ وہ 27 اپریل کو تمام اراکین کی اسلام آباد میں موجود گی کو یقینی بنائیں۔