امریکی صدر جو بائیڈن کا آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

واشنگٹن (نئی دنیا) امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن سے جاری ویڈیو پیغام میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہر نسل کے پاس ایک لمحہ ہوتا ہے جب انہیں بنیادی آزادیوں کے لیے کھڑا ہونا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک لمحہ اب ہمارا ہے، اس لیے دوبارہ انتخاب لڑ رہا ہوں۔

صدر بائیڈن نے کہا آئیں ہمارے ساتھ شامل ہوں اور کام پایہ تکملیل تک پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں