عوام کی محبت کوئی نہیں چھین سکتا:
میاں محمد نواز شریف کا جدہ میں خطاب
پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کہ وفود سے خطاب
مرکزی جنرل سیکریٹری مسلم۔لیگ ن ملک منظور حسین نے مسلم لیگی کارکردگی تنظیمی کنونشن اور ، تشہیری مہم ،سعودی چیمبر آف کامرس کادورہ پاکستان انوسٹمنٹ اور تشہیری مہم کو کامیاب بنانے میں ،صدر مسلم۔لیگ ن جاوید اقبال بٹ، مہر عبدالخالق لک،جنرل سیکریڑی جدہ ریجن ، شہباز مغل صدر القصیم ریجن،
ڈپٹی وویمن ھیڈ ن لیگ سعودی عرب ماریہ صدیقی اور سحرش میمن کی کارکردگی کی تحریری رپورٹ پیش اور کارکردگی کی تعریف
جدہ: لیگی وفد‘ ‘ عوام کی محبت کوئی نہیں چھین سکتا: نواز شریف
ملک منظور حسین نے مسلم لیگی کارکردگی تنظیمی کنونشن، تشہیری مہم ،سعودی چیمبر آف کامرس کادورہ پاکستان انوسٹمنٹ
ڈپٹی وویمن ھیڈ ن لیگ سعودی عرب ماریہ صدیقی اور سحرش میمن کی کارکردگی کی تعریف
پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کا وفد مختلف شہروں سے تنظیمی عہدیدران کے وفد نے ،قائد میاں محمد نواز شریف سے جدہ میں مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین کی قیادت میں میں ملاقات ھوئی، جسمیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہ ھمراھی وفد ملاقات کی تھی
ملک منظور جنرل سیکریڑی مسلم لیگ نے سعودی عرب کی سماجی، تنظیمی، تجارتی سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی تھی جن میں پاکستان میں مریم نواز شریف کہ تنظیمی کنونشن سمیت اور سعودی چیمبر آف کامرس کا تجارتی وفد کا دورہ اور انوسٹمینٹ کیمونٹی ویلفیر مسائل سفارت خانہ کہ متعلق تجاویز اور دوسرے اھم ایشو پر دستاویزی رپورٹ پیش کی ھے، اور اورسیز کو مزید ترسیل زر پاکستان قانونی زرائع سے پاکستان بھجوانے اور زرمبادلہ میں اضافہ کرنے کی مہم بھی جاری کی ھوئی ھے
جبکہ مسعود احمد پوری صدر بزنس کیمونٹی و
چیرمین کشمیر کمیٹی و صدر نظریہ پاکستان فورم سعودی عرب و سرپرست مسلم لیگ سعودی عرب نے بھی اپنی کاوشوں اور کشمیر کاز نظریہ پاکستان کی ترویج واشاعت کہ متعلق رپورت دی تھی،
جبکہ طائف کے وفد جسمیں صدر مسلم لیگ طائف ،چیف ارگنائزر جدہ ریجن راجہ کمال، راجہ ریاض،یاسر،
راجہ ظفر اقبال نے خصوصی طور پر
قائد محترم میاں محمد نواز شریف کو گولڈ کی تلوار اور قران مجید پیش کیا
قائد میاں نواز شریف نے جو شکریہ کے ساتھ قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بہترین تحفہ اللہ پاک کی کلام اللہ پاک ہم کو اس کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توقیق عطاء فرما اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اپنے منصب عہدوں کا اختیار استمعال کرنے کی توفیق عطاء فرما قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ عوام کی محبت مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا اور ان شاءاللہ میں ایسے محبت اپنے ساتھیوں عہدے درانوں ورکرز ووٹرز کو واپس لوٹتا ہوں مسلم لیگ ن ورکرز کی غریب عوام ووٹرز کی جماعت ہے ہم اپنے عہدے دران ورکرز ووٹرز کو دل سے عزت و احترام دیتے ہیں اور کرتے ہیں سیکورٹی خدشات وقت کی قلت اور دوری کی وجہ سے جن ورکرز سے ملاقات نہ ہوسکی وہ بھی میرے دل میں بستے ہیں اور ان کے لیے بھی میرا احترام عزت یہی ہے مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے اور عوام کے ساتھ ہی ہے آخر قائد محترم نے پاکستان کی خوشحالی ترقی کے لیے اور ملک کو بحرانوں اور مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے دعا مانگی فتنہ فساد انتشار پھیلانے والوں انتقام جھوٹ بہتان الزامات کی سیاست کرنے والوں سے محفوظ رہنے کی دعا مانگی اور کہا کہ ان شاء اللہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو بحران سے نکال کر ترقی یافتہ بنائے گی اور عوام کو ریلیف دے گی ہمارا ماضی گواہ ہے کوئی کسی شک و شہبات میں نہ رہے.
وفد میں کوآرڈینیٹر مرزا محمد الطاف ۔سینئر نائب صدر خالد اکرم رانا ۔سرپرست رانا محمد اشرف ۔سیکرٹری جنرل جدہ مہر عبدالخالق ۔سر پرست مسعود احمد پوری ۔رانا خادم حسین نائب صدر۔ یوتھ ونگ کے صدر حافظ امان اللٰہ ایڈوکیٹ ۔صدر طائف راجہ ظفر ۔نائب صدر رانا نواز خاں ۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل سعودی عرب میاں طارق جنید ۔صدر القصیم شہباز مغل۔پی آر ٹو مسلم۔لیگ وویمن ونگ سعودی عرب سحرش میمن ۔اور کثیر تعداد۔ میں عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔۔۔