ججز کو پارلیمنٹ میں وضاحت کا پورا موقع دیا جائے گا،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(نئی دنیا) وفاقی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ججز کو پارلیمنٹ میں وضاحت کا پورا موقع دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعظم یا پارلیمنٹرینز عدالت جاتے ہیں تو ان کی توہین نہیں ہوتی؟ اگر ایسا کوئی موقع آیا بھی تو ہم ججز کو ثمن جاری نہیں کریں گے، ججز کی سپیکر کے ساتھ چیئر ہوں گی، ان کو پارلیمنٹ میں وضاحت کا پورا موقع ملے گا، 74 سالوں میں جو کچھ پارلیمنٹ کیساتھ ہو رہا ہے اب ٹھیک کرنا ہو گا، پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے کیوں نہیں پوچھ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ہر کوئی لاء گریجوایٹ نہیں، الفاظ کا چناؤ ٹھیک ہو سکتا ہے، تاثر دیا گیا کہ وزیر اعظم اعتماد کھو چکے ہیں، آج ہم نے ثابت کیا وزیر اعظم کو اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے، عدالت نے کہا حکومت فنڈز دے ورنہ سنگین نتائج ہوں گے، یہ غیر آئینی اور توہین پارلیمنٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں