عون چوہدری کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

لندن(نئی دنیا)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری نے لندن میں ملاقات کی جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔عون چوہدری نے نواز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عون چوہدری کا نواز شریف سے ملاقات میں کہنا تھا پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں، آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی، آپ میں ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی صلاحیت موجود ہے۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ملکی معاملات کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے عون چوہدری کو جلد وطن واپس جانے کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ اس نے اپنے گھر بلایا، کافی عرصے کے بعد حاضری کا موقع ملا، پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں، اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم کرے۔نواز شریف کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ گزشتہ 20 برس سے سب کے سامنے ہیں، تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پاؤں نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں