لاہور(نئی دنیا) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے خلاف عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ایسی کارروائی کی جائے جو ہر سننے والے کے لیے عبرت کا نشان ہو۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیاپر پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈہ چلا رہے ہیں، انہیں خبردار کرنا چاہیے کہ ایسے نوجوان اپنی کم عقلی اور لاعلمی کی بدولت پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پچھلے کئی ماہ سے ایسے مسائل پر بات چیت ہو رہی ہے جن کا حل موجودہ حالات میں سب سے زیادہ ناگزیر ہے، ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جیسے پارلیمان اور عدلیہ آمنے سامنے آچکے ہیں اور دونوں اعلیٰ اداروں میں شاید کوئی تصادم چل رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لے کر 180 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہونے پر مبارک دیتا ہوں، یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ عوام اب بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہے۔