لاہور (نئی دنیا) پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بطور آزاد امیدوار انتخابی نشانات الاٹ کردیے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور کے حلقے پی پی 149 سے مریم نواز کو پرچ پیالی کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
لاہور کے حلقے پی پی 173 سے مریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور کے حلقے پی پی 146 سے حمزہ شہباز کو مور کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
لاہور کے حلقے پی پی 147 سے حمزہ شہباز کو کشتی کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔