بانی پیپلزپارٹی زوالفقار علی بھٹو کی پوتی میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

کراچی (نئی دنیا)سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور جبران کا نکاح ہوگیا۔


ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ نکاح کی مختصر تقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے تھے کہ موجودہ حالات میں تقریب زیادہ پرتعیش انداز میں ہو۔

ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ لوگوں سے فاطمہ اور گراہم جبران کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے طلب گار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں