لاہور(نئی دنیا) لاہور پولیس کے اہلکار پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائشگاہ میں داخل ہوگئے ۔
گوجرانولہ میں درج مقدمہ میں پرویزالٰہی کی گرفتاری کے لیےاینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ آنے والی پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر پرویز الٰہی کے گھر میں داخل ہوگئے ہیں، اس موقع پر گھر کے اندر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا جا رہا ہے ۔