لاہور (نئی دنیا)پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے پولیس ان کے گھر کا مرکزی دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوگئی، پولیس نے خاتون سمیت 11افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس اہلکاروں نے بکتر بند گاڑی کی ٹکر سے میں گیٹ کو توڑا اور بکتر بند سمیت گھر میں داخل ہوکر گھر کےاندر موجود افراد کو گرفتارکرناشروع کردیا، گھر کے اندرونی دروازے اور شیشے بھی توڑ دیے گئے۔
اس سے قبل پولیس اہلکاروں کی جانب سے پرویزالٰہی کے گھر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کی گئی اور ناکامی پر اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے تھے۔