ملک میں آنکھوں کے سامنے جمہوریت کو ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں ،عمران خان کا پرویزالہی کے گھر چھاپے پر کی مذمت

لاہور(نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا ہے ، کل قوم کو روڈ میپ دوں گا کہ کس طرح جمہوریت اور آئین کی حفاظت کرنی ہے۔

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے میرے گھرپر حملہ کیا گیا اور اب یہ کام چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا جا رہا ہے، فسطائیت کی ایسی مسائل آمریت کے دور میں بھی نہیں ملتی، کیا کبھی ریاست نے آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف بھی اس طرح کے اقدامات کیے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا ہے ، عدلیہ کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا جارہا ، ملک میں آنکھوں کے سامنے جمہوریت کو ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں