میرے والد کو جس مقدمے میں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے،مونس الہی

لاہور (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو جس مقدمے میں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے.

لاہور پولیس کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر آپریشن کیا جا رہا ہے، پولیس نے بکتر بند گاڑی سے ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے.

مونس الہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پورے میڈیا نے ان کے والد کی ضمانت کی کوریج کی لیکن پولیس انہیں اسی مقدمے میں گرفتار کرنے آئی ہے. مونس الٰہی کے مطابق عمران خان ٹھیک کہتے ہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے.

دوسری طرف پولیس نے بکتر بند گاڑی کے ذریعے پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا دروازہ توڑ دیا ہے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری گھر میں داخل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل کچھ پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کرسابق وزیر اعلیٰ کے گھر میں داخل ہوگئے تھے ، پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں