پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپے کے دوران پولیس نے چوہدری شجاعت حسین کے گھر کا دروازہ بھی توڑ دیا، شافع حسین معمولی زخمی

لاہور(نئی دنیا ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپے کے دوران پولیس نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر کا دروازہ بھی توڑ دیا، اس دوران چوہدری شافع حسین کا ہاتھ معمولی زخمی ہوگیا۔

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری شافع حسین کاکہنا ہے کہ پولیس حکام کو کہا کہ ہم پر کوئی کیس نہیں ہے ، ہمارے گھر کے دروازے نہ توڑے جائیں، اس کے باوجود پولیس نے گھر کا دروازہ اور کھڑکی توڑ دی جس سے میرا ہاتھ بھی زخمی ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران چوہدری شجاعت حسین اور والدہ بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں