اسلام آباد (ڈیسک نیوز)؛ باکمال لوگ لاجواب سروس ؛
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی استنبول سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ٹوائلٹ لیک کر گیا۔
ٹوائلٹ کا نکاسی کا پانی جہاز میں پھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 اپریل کو استنبول سے اسلام آباد آنے والے طیارہ کا واش روم لیک کر گیا تھا، ویڈیو سامنے آنے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردیں۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے نے واش روم لیکیج کی لاگ بک میں انٹری بھی کی۔
ذرائع کے مطابق واش روم لیکیج کے باعث طیار ے میں گندا پانی پھیل گیا تھا، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔