لاہور(نئی دنیا) ڈی آئی جی اینٹی کرپشن وقاص حسن نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر میں موجود ایک خاتون نے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی گھر میں ہی موجود ہیں۔
ڈی آئی جی وقاص حسن کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی گھر پر موجود نہیں ہیں ، پولیس پر پتھراؤ کیا گیا یا پٹرول بم پھنکے گئے تو گرفتاریاں کریں گے، خواتین پر تشددکا الزام جھوٹ ہے۔
انہوں نے کہا پرویز الٰہی صوبے کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں، ان کی ٹیم سے کہا ہے کہ گرفتار کرنے دیں ۔
واضح رہے کہ رات گئے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لاہور پولیس کے ہمراہ پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ، اس دوران پولیس کی ٹیم بکتر بند گاڑی کی مدد سے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئی، اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ۔