چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا ،عدالت پہنچ کر ضمانت کروا لی

لاہور (نئی دنیا) تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا، پی ٹی آئی رہنما نے عدالت پہنچ کر ضمانت کروا لی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے منصوبوں کی مد میں رشوت کے الزامات کے تحت سابق وزیراعلی پنجاب کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ چوہدری پرویز الہیٰ عدالت پیش ہوئے اور نئے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پرویز الہیٰ کو 11 مئی تک گرفتار نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں