چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیےاینٹی کرپشن کی ٹیم ظہورالہی روڈ پر قائم ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی

لاہور (نئی دنیا ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیےمحکمہ انٹی کرپشن کی ٹیم ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن کی ٹیم پولیس کے ہمراہ گوجرانوالہ میں درج مقدمے 23/6 میں پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کیلئےان کی ظہور الہی روڈ پر قائم رہائش گاہ پہنچی۔

اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ آنے والی ٹیم نے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی تو پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور پی ٹی آئی کارکنان کی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کیلیے پوزیشنز سنبھالیں۔

پرویز الٰہی کے وکیل نادر دوگل ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ہے، مقدمے میں عدالت پہلے ہی پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں